Official Web

آئی جی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

21
Spread the love

آٸی جی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاریِ رکھتے ہوٸے۔شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری اور میرٹ پر حل کے احکامات جاری کئے۔شہریوں کی پولیس ملازمین کے خلاف 04شکایات کو احتساب یونٹ مارک کیں،
افسران کو مقدمات میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ۱ محمد احسن یونس کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کے رو ز17 شہریوں نے شرکت کی۔ آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی درخوستوں کو افسران کو مارک کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ قبضہ مافیا اور سٹریٹ کرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم ، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی طرف سے پولیس ملازمین کیخلاف 04درخواستیں احتساب یو نٹ مارک کیں، زخمی پولیس ملازم کی علاج کیلئے ویلفئیر کی درخواست پر فوراً 25ہزار دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکایات کو میرٹ اور قانون کے مطابق حل کر کے مقرر کر دہ ٹائم فریم میں رپورٹ سنٹرل پولیس آفس ارسال کریں۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مسائل ان افسران کو مارک کئے جاتے ہیں جن کے پاس پہلے آپ نہ گئے ہوں۔ اگرآپ کا کام نہیں ہوتا تو میرے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے کھلے ہیں البتہ اگر کسی کام میں تاخیر ہوتی ہے تو پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ کام پولیس کے متعلق نہیں ہوتے لیکن ان میں پھر بھی شہریوں کی مدد کی جاتی ہے۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی مقدمہ میں بے گناہ شہریوں کو گرفتار نہ کریں۔انہوں نے تمام شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے کام ہر صورت میں میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے۔کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کےمسائل کو فوری اور میرٹ پر حل کرنا ہے۔انہوں نے تمام افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ اوقات کی پابندی کریں اور شہریوں کے ساتھ انتہائی مثبت رویہ سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں