اسلام آباد میں الحرمین انٹرنیشنل فاسٹ قرآن ایجوکیشن سسٹم کا آغاز
استاد الحرم پاک قاری عبدالمنان ناصر ایجوکیشن سسٹم کے افتتاح کیلئے پاکستان تشریف لائے
خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ الحمدللہ ثم الحمدللہ
یہ ہمارے ادارے ٹرومین ایسوسی ایٹس کی خوش قسمتی ہے بالخصوص چئیر مین کشمیر ماڈل ٹاؤن چکری روڈ راولپنڈی شہزاد احمد گوندل اور رانا محمد زبیر خان کی خصوصی کاوشوں سے استاد الحرم پاک (خانہ کعبہ شریف) جناب قاری عبدالمنان ناصر جو کہ عرصہ 22 سال سے سعودی عرب میں قرآن پاک کی تعلیم عام کر رہے ہیں اور ان کے زیر انتظام 100 کے قریب قارئ القرآن اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔ اس دفعہ ایک مخصوص مقصد لیکر پاکستان تشریف لائے ہیں۔ ان کے دورے کا بنیادی مقصد قرآن مجید فرقان حمید کی تعلیم عام کرنا ہے۔ ہمارے بہت سے بھائی بہن جو قرآن کریم کو پڑھنا نہیں سیکھ سکے اور تمام مسلمان بھائیوں کے تلفظ درستگی اور قرآن پاک کے الفاظ کی ادائیگی کا درست طریقہ سیکھانا ۔ اس نیک مقصد کے لئے قاری صاحب کی زیر سرپرستی ہم اسلام آباد سیکٹر G15 میں ایک عالمی ادارہ کا افتتاح کرنے جارہے ہیں جس کا نام الحرمین انٹرنیشنل فاسٹ قرآن ایجوکیشن سسٹم ہے ۔
الحمدللہ اس تعلیم القرآن مرکز کے تمام انتظامات و اخراجات ادارہ ٹرومین ایسوسی ایٹس اور چئیرمین کشمیر ماڈل ٹاؤن چکری روڈ راولپنڈی شہزاد احمد گوندل کر رہے ہیں۔دعا ہے اللہ پاک ہماری یہ قرآن کی تعلیم کو عام۔کرنے کی ادنیٰ سی کوشش اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔ آمین