Official Web

وزیراعلی پنجاب کاپی ٹی آئی کوسیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈپرجلسےکی اجازت دینےسے انکار

47
Spread the love

لاہور: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گرانڈ پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گرانڈ پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم مسیحی برادری کے تحفظات کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو اس گرانڈ پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے انکار کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گرانڈ پر جلسے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اسی اثنا میں پولیس نے کریک ڈان کرتے ہوئے شیلنگ کی اور جلسہ گاہ سے سامان ہٹا دیا۔اس حوالے سے لاہور میں ایف آئی اے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گرانڈ میں جلسہ کرنے پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے، سی ٹی آئی گرانڈ پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب نے تحریک انصاف کو پیشکش کی کہ پی ٹی آئی سیالکوٹ میں کسی اور مناسب جگہ پر جلسہ کرلے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی سی ٹی آئی گرانڈ پر جلسہ کرنا چاہتی ہے جس پر مسیحی برادری کو تحفظات ہیں، سیالکوٹ میں بہت سے دوسرے گرانڈ میں پی ٹی آئی کو پیشکش کرتے ہیں کہ وہاں جلسہ کر لے۔