Official Web

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کوروناکاشکارہوگئیں

21
Spread the love

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم آفس سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن میں کورونا وائرس کی معتدل علامات ہیں، جیسنڈرا آرڈرن پیر،جمعرات کو پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس شریک نہیں ہوں گی۔وزیرِاعظم آفس سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسنڈا آرڈرن 21 مئی تک آئسولیشن میں رہیں گی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن کی بیٹی کا بھی بدھ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔