Official Web

تحریک انصاف کےسیالکوٹ جلسےکامقام تبدیل

37
Spread the love

پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کر لیا۔تحریک انصاف نے مسیحی برادری کے احتجاج کے باعث جلسے کا مقام تبدیل کیا۔پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جلسے کرنا ہمارا جمہوری حق ہے لیکن ہمارے پرامن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ نے تشدد کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسہ ہو گا اور ہر صورت ہو گا، آج سیالکوٹ میں وی آئی پی کرکٹ گرانڈ میں جلسہ ہو گا۔پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کو کہا ہے عثمان ڈار اور دیگر کو رہا کیا جائے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گرانڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے مسیحی برادری کے احتجاج کے باعث انہیں جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گرانڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں جس پر پولیس نے کریک ڈان کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور علی اسجد ملہی سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔