Official Web

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، صادق سنجرانی

38
Spread the love

چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر اظہار افسو س کیلئے یو اے ای کے سفارتخانے پہنچ گئے۔ اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ انہوں نے کہا شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا انتقال نہ صرف یو اے ای کی عوام کیلئے بڑا نقصان ہے بلکہ پاکستانیوں اور اْمت مسلمہ کیلئے بھی بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان ایک سچے اور مخلص دوست سے محروم ہوگیا ہے۔ یو اے ای کی حکومت اور عوام کی دکھ کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تبارک تعالیٰ محروم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی انسانیت اور مسلم اْمہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کے ہمراہ پارلیمانی وفد میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد حزب اختلاف سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹرز پرنس احمد عمر زئی، مولانا عبدالغفور حیدری، عبدالقادر، دوست محمد، نصیب اللہ بازئی شامل تھے۔پارلیمانی وفد نے یو اے ای کے پاکستان میں قائم سفارتخانے میں محروم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔