Official Web

حکومت سینئر صحافی زاہد عباس ملک کو فوری بازیاب کرائے، ایڈیٹرز کونسل

چیف جسٹس از خود نوٹس لیتے ہوئےسینئر صحافی کی بازیابی کیلئے اقدامات کا حکم دیں

42
Spread the love

اسلام آباد: حکومت مغوی سینئر صحافی زاہد عباس ملک کو فوری طور پر بازیاب کرائے ورنہ پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کونسل کے صدر سید فدا حسنین شیرازی نے کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوتے جا رہے ہیں جبکہ صوبائی دارلحکومت کے صحافی سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ دنیا زاہد عباس ملک کا اغواء اور تاحال عدم بازیابی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زاہد عباس ملک کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو ملک بھر کے تمام صحافی چاروں صوبوں میں احتجاج کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر زاہد عباس ملک کو گرفتار کیا گیا ہے تو کس جرم میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اس طرح سےایک صحافی کو لاپتہ کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر از خود نوٹس لیں اور سینئر صحافی کی بازیابی کیلئے اقدامات کا حکم دیں۔