Official Web

وفاقی پولیس کے آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لئےپولیس اسٹیشنز میں اوپن ڈور پالیسی اختیار کرنے کا حکم جاری کردیا

36
Spread the love

اسلام آباد:وفاقی پولیس کے آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لئےپولیس اسٹیشنز میں اوپن ڈور پالیسی اختیار کرنے کا حکم جاری کردیا۔پولیس اسٹیشنز 24/7 عوام کی سہولت کے لئے کھلے رہیں گے۔ عوام کوایف آئی آر رجسٹریشن کی تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں۔ تھانوں میں کسی قسم کی کرپشن، جانبداری اور نامناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لئے اہم اقدام کیا۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس اسٹیشنز میں اوپن ڈور پالیسی اختیار کرنے کا حکم جاری کردیا۔پولیس اسٹیشنز 24/7 عوام کی سہولت کے لئے کھلے رہیں گے۔اور عوام کو ایف آئی آر رجسٹریشن کی تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ تھانوں میں کسی قسم کی کرپشن، جانبداری اور نامناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔جو پولیس افسر کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کی اسلام آباد پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہوگی اورایسے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ تفتیش کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے تمام سپروائزری افسران تفتیش کو خود مانیٹر کریں گے۔اگر کسی جگہ تفتیش میں دانستہ یا غیر دانستہ کوتاہی پائی گئی تو اس کے ذمہ دار سپر وائزری افسران ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا اولین مقصد عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا اور ان کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے۔انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے لئے مختص کئے گئے ٹائم کے مطابق موجود رہیں اور انہیں مکمل سہولیات فراہم کریں۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ لاءاینڈ آرڈر صورتحال کے پیش نظر کھلی کچہریوں کا سلسلہ رک گیا تھا۔اب وہ کل سے دوبارہ کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔