Official Web

چیرمین جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کو تہاڈ جیل میں الگ سیل میں منتقل کر دیا گیا

37
Spread the love

راولاکوٹ:چیرمین جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کو تہاڈ جیل میں الگ سیل میں منتقل کر دیا گیا والدہ اور بہن کو بھی ملاقات سے روک دیا گیا تیرہ ہزار قیدی اس وقت تہاڈ جیل میں قید ہیں جن میں صرف ایک یاسین ملک کو کمرہ سات میں تہناء رکھا گیا ہے دوسری طرف بھارت کے سابق وزیر داخلہ مفتی سعید کی بیٹی اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی بہن ڈاکٹر ربیعہ سعید کو پندرہ جولائی کو بھارتی عدالت نے یاسین ملک کے خلاف گواہئی کے لیے طلب کر لیا ہے یاسین ملک پر دیگر مقدمات میں ایک مقدمہ ربیعہ سعید کے اغواء کا ہے جس کو اس وقت کے جےکے ایل ایف کے چیف کمانڈر اشفاق مجید وانی شہید کی ہدائیت پراغوا کر کے بدلا میں پانچ جے کے ایل ایف لیڈر رہا کراوئےتب ربیعہ سعید نے موقف دیا تھا کہ اشفاق مجید وانی اور دیگر اغواء کنندگان نے ان کے ساتھ بہن جیسا سلوک کیا اب بھی یاسین ملک کی سزا پر محبوبہ مفتی نے کھل کر یاسین ملک کی حمایت کی اب ربیعہ سعید پیش ہو کر یاسین ملک کی سزامیں اضافہ کا سبب بنتی ہیں یا پھر نہ پیش ہو کر یاسین ملک کو ایک اور سزا کا سامناکرنے بچا ہیں گی موصولہ اطلاع کے مطابق یاسین ملک کو سزاسنائے جانے کے بعد جیل میں تہناء کر کے مخصوص کمرے میں منتقل کر دیا ہے سی ٹی ڈی کیمروں سے یاسین ملک کی برائے راست نگرانی کی جا رہی ہے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو مکمل طور یاسین ملک پر نظر رکھے گا سکواڈ ہر چند روز بعد تبدیل کیا جائے گا قید مشقت کی سزاملنے کے باوجود جیل میں یاسین ملک سے قید مشقت نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کہ کہیں مشقت کے دوران کوئی واردات نہ کر دیں یاسین ملک کو قید تہنائی میں رکھنے کا اقدام انہیں زہنی ٹارچر کر کے نفسیاتی مریض بنا کر از خود موت میں دھکیلنا ہے