Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کامن ویلتھ گیمز،سری لنکاکاایک اورکھلاڑی مبینہ طورپرغائب

25
Spread the love

انگلینڈ میں سری لنکا کے کھلاڑیوں کے غائب ہونے کا سلسلہ جاری ہے، برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے سری لنکن دستے کا تیسرا رکن غائب ہو گیا۔سری لنکاکے ڈپٹی چیف ڈی مشن کا کہنا ہے کہ سری لنکا ریسلنگ ٹیم کا رکن مبینہ طور پر غائب ہے۔انہوں نے کہا کہ غائب ہونے والے سری لنکن ریسلر کا 6 اگست کو فرسٹ راونڈ میں مقابلہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سری لنکن ریسلر کو میڈیکل سینٹر بھیجا گیا تھا، ٹیسٹ منفی آنے پر جب ریسلر کو کلیئر کیا گیا تو وہ غائب ہو گیا۔واضح رہے کہ سری لنکن ریسلر سے قبل ایک جوڈوکا اور جوڈو ٹیم کے آفیشل بھی غائب ہو چکے ہیں۔