Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کامن ویلتھ گیمز میں شریک نوجوان ایتھلیٹ شجر عباس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

21
Spread the love

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں شریک نوجوان ایتھلیٹ شجر عباس سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

الیگزنڈر اسٹیڈیم میں شجر عباس نے دو سو میٹر ریس کی ہیٹ میں پہلی پوزیشن پاکر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔شجر عباس نے دو سو میٹر ریس 21.12 سکینڈز میں مکمل کی۔ شجر عباس سو میٹر ہیٹ میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔شجر اس سے پہلے کئی بین الاقوامی ایونٹس میں میڈلز جیت کر ملک کانام روشن کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ پچیس سال بعد دو سو میٹر ریس میں کسی پاکستانی نے پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔