Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا رحیم یار خان میں مدرسہ میں بچوں سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

20
Spread the love

لاہور:چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے رحیم یار خان میں مدرسہ میں بچوں سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےچائلڈ پروٹیکشن بیورو رحیم یارخان کی ٹیم کو متاثرہ بچوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی ہدایت کر دی۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے متاثرہ بچوں کے ورثاء کو ہر قسم کی قانونی اور طبی معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ سارہ احمد نے کہا کہ مدرسہ میں بچوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔متاثرہ بچوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔