Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور ان کے خاندان پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا

16
Spread the love

چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور ان کے خاندان پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ نینسی پلوسی نے چین کے داخلی امور میں سنگین مداخلت کی ہے اور چین کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا ہے۔وزیر خارجہ کے بیان کے مطابق نینسی پلوسی کےاشتعال انگیز اقدامات کی وجہ سے پلوسی اور ان کے اہلخانہ پر چین کے مروجہ قوانین کے تحت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔