Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

جاپان کےشہر یاماگاتا میں سیلاب نےتباہی مچا دی،سیلابی ریلہ اپنےساتھ سٹرک بہالےگیا

21
Spread the love

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں اور مون سون کی وجہ سے بارشوں نے کئی ممالک میں سیلابی صورتحال پیدا کررکھی ہے اور ایسی ہی ایک ویڈیو جاپان سے سامنے آئی ہے۔جاپان کے شہر یاماگاتا سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ سیلابی ریلہ اپنے ساتھ سڑک بہا لے گیا۔شہر میں خطرناک سیلابی صورتحال سے ہرطرف تباہی کا سماں ہے جب کہ سڑک پر گہرا گڑھا پڑنے سے گاڑی بھی گڑھے میں جاگری۔جاپانی شہر میں سیلابی ریلے سے تباہی کے دوران موسلا دھار بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا

جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔اس کے علاوہ جاپان کے شمال مشرق اور وسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہزاروں افراد کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے ہیں۔