Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کامن ویلتھ گیمزکے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلرکی شاندار پرفارمنس کاسلسلہ جاری

19
Spread the love

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلر کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ 65 کلو گرام پاکستانی ریسلر عنائت نے نائیجریا کے پہلوان کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ پالی ہے۔پاکستان کے تین ریسلرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ عنائت اللہ نے چار صفر سے یہ فتح اپنے نام کی۔گزشتہ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے اپنی پہلی فائٹ میں اسکائوٹ لینڈ کے ریسلر کیرن کو گیارہ صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی پالی ہے۔انعام بٹ 86 کلو گرام میں میڈل کی کوشش کررہے ہیں۔

تیسرے ریسلر انور نے 125 کلو گرام میں مارشس کے پہلوان کو چاروں شانے چت کردیا۔ ان کی کامیابی کا اسکور بارہ صفر ریا۔ انور زمان بھی کوارٹر فائنل میں اب حصہ لیں گے۔انور زمان اب سیمی فائنل میں مقابلہ کریں گے۔ کوارٹر فائنل میں حریف ریسلر انجری کے سبب دستبردار ہوگئے ہیں۔ انور زمان کا مقابلہ ان انگلینڈ کے ریسلر سے ہوگا۔