Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

الخدمت فاؤنڈیشن نے یونین کونسل گجری کے برسات متاثرین کے سو خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے

38
Spread the love

سانگھڑ الخدمت فاؤنڈیشن نے یونین کونسل گجری کے برسات متاثرین کے سو خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری مشتاق مانگٹ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے سیف اللہ خٹک، حافظ منور حسین خٹک،عبدالرشید راجپوت،طفیل احمد راجپوت،حزب اللہ لغاری اور دیگر ورکر بھی موجود تھے جنرل سیکرٹری مشتاق مانگٹ نے کہا ہے کہ ریاست دیگر علاقوں میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے لیکن گجری میں ہمیں وہ خدمات نظر نہیں آئی جو ریاست کی زمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا ہم نے اپنی اسطاعت کے مطابق ریسکیو سے لے کر متاثرین کی بحالی کھانا ٹینٹ سروس اور آج راشن پہنچانے کے اقدامات کیے ہیں مگر مزید اقدامات کی ضرورت ہے انھوں نے متاثرین اور اپنے ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی نکاسی کو مستقل بنیادوں کا حل نکالا جائے مگر یہ کام سندھ حکومت کے تعاون کے بغیر آسان نہیں لہذا حکومت سندھ کو اس پر توجہ دینی چاہیے
انھوں کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت فائونڈیشن ملک بھر میں بیس ہزار رضا کار ہیں بیرون ملک میں الخدمت کے دس دفاتر اور ملک بھر میں ڈیڑ سو دفاتر موجود ہیں گزشتہ 32 سال سے عوامی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا بہت متاثرین تک مچھر دانیاں بھی پہنچائی جائیں گی کیونکہ مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ ہو گیا ہے انھیں نے کہا یہ وقت ہے مخیر حضرات کو آگے آنا چاہئے اور الخدمت فائونڈیشن کے زریعے عوام ان علاقوں میں اپنا کردار ادا کریں جہاں اس وقت انسانیت مسائل کا شکار ہے
اس موقع پر عوام نے الخدمت کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا ہے یہ واحد ادارہ جس نے سیلاب متاثرین کی مالی اخلاقی ہرلحاظ سے مدد کی ہے