Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کامن ویلتھ گیمز،سلورمیڈلسٹ زمان انور،محمد شریف طاہراوربرانزمیڈلسٹ اسدعلی پاکستان پہنچ گئے

39
Spread the love

کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، سلور میڈلسٹ زمان انور، محمد شریف طاہر اور برانزمیڈلسٹ اسد علی پاکستان پہنچ گئے۔ڈی جی اسپورٹس کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کامن ویلتھ میڈلسٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے کہا کہ اپنے قومی ہیروز کو خوش آمدید کہتے ہیں، ارشد ندیم، نوح دستگیر بٹ اور دیگر میڈلسٹ کا بھی وطن واپسی پر خود آکر استقبال کروں ہے۔محمد آصف زمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب اور انعامات سے نوازیں گے،

گولڈمیڈلسٹ کو 50 لاکھ، سلور کو 20 اور برانزمیڈلسٹ کو 10 لاکھ انعام دے رہے ہیں۔قومی ریسلرز نے وطن واپسی پر استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔