Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

شاہد آفریدی سے اچھے تعلقات کی وجہ سےبغیرسوچے کےپی ایل کےمعاہدےہردستخط کیے: عمراکمل

42
Spread the love

قومی کرکٹر عمراکمل کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف سابق کپتان شاہد آفریدی سے اچھے تعلق کی وجہ سے کشمیر پریمیئر لیگ کے معاہدے پر دستخط کیے۔کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں چند دن باقی ہیں، کرکٹرز اور شائقین ایکشن سے بھرپور ٹورنامنٹ کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔ایسے میں عمر اکمل کے پی ایل میں شاہد آفریدی کے ساتھ گرانڈ پر ایک مرتبہ پھر کھیلنے کے منتظر ہیں۔شاہد آفریدی اور عمراکمل 13 سے 25 اگست تک کے پی ایل میں میں نئی متعارف کرائی گئی فرنچائز جموں جانباز کی نمائندگی کریں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا

کہ میں نے آفریدی کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے بغیر سوچے اس ٹیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ‘میں نے جانباز کے ساتھ اپنا معاہدہ نہیں پڑھا کیونکہ آفریدی نے دستخط کرنے سے پہلے مجھے فون کیا تھا، میں شاہد آفریدی کے ساتھ کھیلنے میں ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں’۔کے پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے عمر اکمل نے کہا ‘یہ میرا پہلا سیزن ہے اور میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں، اپنی ٹیم کے لیے پرفارم کرنے کی پوری کوشش کروں گا’۔