Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

جان بولٹن کے قتل کی سازش پر ایرانی شہری پر فردِ جرم عائد کر دی گئی

38
Spread the love

 امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے قتل کی سازش پر ایرانی شہری پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف نے شہرام پور صافی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی شہری نے جان بولٹن کے قتل کے لیے 3 لاکھ ڈالر دینے کی کوشش کی۔قتل کی سازش ممکنہ طور پر قدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کے ڈرون حملے کے انتقام کے طور پر کی گئی۔

دوسری جانب ایران نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایرانی شہریوں کے خلاف کارروائی پر سخت ردعمل سامنے آئے گا۔