Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 38 پیسےمزید سستا

23
Spread the love

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 38 پیسے مزید سستا ہو گیا ۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی،ڈالر 3 روپے 38 پیسے مزید سستا ہونے کے بعد 215 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

خیال رہے کہ امریکی کرنسی کی قیمت میں انٹربینک میں بلند ترین سطح سے 24 روپے 44 پیسے کی کمی ہو چکی ہے، اس سے پہلے28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 215 روپے پر فروخت ہوا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت کمی دیکھی گئی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے، حکومت کی جانب سے درآمدات میں کمی کیلئے کوششیں خوش آئند ہیں۔