Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

فیفا ورلڈکپ 2022کی افتتاحی تقریب کادن تبدیل کردیاگیا

47
Spread the love

دوحا: فیفا کے زیر انتظام فٹبال ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب کا دن تبدیل کردیا گیا۔فیفا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ 20 نومبر کی شام ہوگا۔فٹبال ورلڈکپ 2022 کا پہلا میچ میزبان ملک قطر اور ایکواڈر کے درمیان ہوگا جبکہ 21 نومبر کی دوپہر کو شیڈول سینیگال اور نیدرلینڈز کا میچ اب شام میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ 2022 میں کھیلا جانے والا فٹبال ورلڈکپ 92 سالہ تاریخ میں پہلا ہے

جو نومبر اور دسمبر میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل 21 ایڈیشن مئی، جون اور جولائی کے آخر میں کھیلے گئے تھے۔قطر میں کھیلے جارہے فٹبال ورلڈکپ میں اسرائیلی شہریوں کو میچز دیکھنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔یاد رہے کہ قطر کے دو خلیجی عرب ہمسایوں بحرین اور متحدہ عرب امارات نے پونے دو سال قبل اسرائیل کے ساتھ تاریخی معاہدوں پردست خط کیے تھے۔ اس کے برعکس قطر نے ابھی تک اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار نہیں کیے ہیں البتہ ان کے درمیان غیر رسمی روابط وتعلقات جاری ہیں۔