Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)نے وفاقی دارلحکومت میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو موٹروے تک رسائی دینے کے لیے قوانین میں ترمیم کاعندیہ دیدیا

102
Spread the love

اسلام آباد(ظفر ملک)نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،،این ایچ اے،،نے وفاقی دارلحکومت میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو موٹروے تک رسائی دینے کے لیے قوانین میں ترمیم کاعندیہ دیدیا ہے،کونسل سے اجازت لیکرمبنیہ طور پر مہنگا ترین سودا طے پا جائے گا،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وفاقی وزیر مواصلات سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے رابطہ کر کے موٹروے تک رسائی کی درخواست کی اور اس حوالہ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی 18،،ایٹین،،نے مبنیہ طور پربھاری بھر کم آفر بھی دی اور جسے فوری طور پر قبول کر لیا گیا اور یوں ادارے کے قوانین میں ترامیم کرکے فوری طور پر ہاؤسنگ سوسائٹی کو راستہ دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے اربوں روپے کی آفر کر رکھی ہے اور اس حوالہ سے این ایچ اے میں پیش رفت بھی ہو چکی ہے ،اس سے قبل سابق وفاقی وزیر مواصلات کو بھی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے درخواست دی گئی تھی مگر انہوںنے مسترد کر دی تھی اور طے پایا تھا کہ ادارے کے قوانین میں ترامیم نہیں کی جا سکتی،ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایچ اے کی تاریخ کا مہنگا ترین سودا اگر معرض وجود میں آ گیا تو اس کے خلاف قانونی و آئینی اداروں سے رجوع کیا جائے گا،اور تمام ترکرپشن کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔

دوسری جانب ابھی فائل ورک ہوا ہے ،کونسل سے منظوری کے بعد عملی جامعہ پہنایا جائے گا او ر فوری بعد عدالت سے بھی رجوع کرنے کے لیے تیاری کیے جانے کا انکشاف ہواہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر اربوں روپے کی ڈیل کی شنید ہے تاہم نجی ہاوسنگ سوسائٹی کو اجازت ملنے کے بعد مزید انکشافات کا ممکن ہیں۔