Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

توہین رسالتؐ کے مجرم ملعون سلمان رُشدی پر نیویارک میں چاقو سے حملہ: سلمان رشدی شدید زخمی

678
Spread the love

نیویارک:ملعون سلمان رُشدی پر نیویارک میں چاقو سے حملہ۔نبیﷺ کی ذات مبارکہ ہر مسلمان کیلئے حرف آخر ہے!1988 میں متنازع کتاب کو شائع کرنے والا مصنف ملعون سلمان رُشدی نیویارک میں چاقو حملے میں زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق سلمان رشدی کو اس وقت چاقو سے وار کیا گیا، جب وہ نیویارک میں تقریر کرنے والا تھا۔

مغربی ذرائع ابلاغ کا کہنا ھے کہ رشدی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ بفیلو میں تقریب میں اسٹیج پر جا رہا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک شخص نے توہین رسالتؐ کے مجرم سلمان رشدی کو چاقو مارنے سے پہلے اسٹیج پر دھاوا بولا، یہ حملہ اس وقت کیا جب سلمان رشدی اسٹیج کی جانب بڑھ رہا تھا، حملے سے سلمان رشدی شدید زخمی ھے.