Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عمران نیازی نےپاکستان کی خارجہ پالیسی کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا:حمزہ شہباز

28
Spread the love

سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے نے اصل سازشیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے امریکا میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، جیسے لاہور جلسے کے لیے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑی گئی وہی حال معیشت کا کیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا ذاتی سیاسی مفاد کے لیے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلائی گئی، عمران نیازی نے عوام کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے اور پی ٹی آئی ٹرولز نے فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا۔