Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

حکومت نےیوم آزادی کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کااعلان کردیا

33
Spread the love

پنجاب میں یوم آزادی کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تجویز پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی۔پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاوں میں سے پانچواں حصہ کمی کی جائے گی، سزاوں میں کمی کا اطلاق ڈکیتی، اغوا، دہشت گردی کے قیدیوں پر نہیں ہو گا۔اس کے علاوہ سزا میں کمی کا اطلاق ریاست مخالف سرگرمیوں اور حدود آرڈیننس کے قیدیوں پر نہیں ہو گا، سزائے موت کے قیدیوں پر بھی سزاوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم کا کہنا ہے کہ سزاوں میں کمی کے اعلان پر قیدیوں اور ورثا نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں اوران کے ورثا نے صدر اور وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔