Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایشیا کپ پاک بھارت ٹاکرا،رکی پونٹنگ نےفاتح ٹیم کی پیشگوئی کردی

40
Spread the love

آسٹر یلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں ہونے والے میچز میں بھارت گرین شرٹ کو شکست دے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے ریویو میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ بھارت کی بیٹنگ دوسری ٹیموں سے بہتر ہے، مجھے اسی لیے لگتا ہے کہ بھارت ایشیا کپ جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا، لیکن فتح بھارت کو ملے گی۔رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں،

میں بھارت کے ساتھ ہوں۔واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا، ٹورنامنٹ میں فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 میچز ہونے کا امکان ہے۔شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا اور28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو متوقع ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔