Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

معاشرےکی یہ سوچ غلط ہےکہ زندگی گزارنےکیلئے کی ضرورت پڑتی ہے: عروہ حسین

32
Spread the love

معروف اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد ضروری نہیں ہے۔حال ہی میں اداکارہ عروہ حسین کی جانب سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا گیا۔اس دوران عروہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے، کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا تو کوئی غلط نہیں مگر مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔عروہ نے اپنے انٹرویو کے دوران آج کل کے ڈراموں اور اسکرپٹس پر بھی کڑی تنقید کی۔عروہ نے کہا

کہ اگر بچوں پر ہونے والے جنسی تشدد پر ڈرامہ بنا لیا جائے تو ان گنت نوٹسز آجاتے ہیں حالانکہ آپ اس ڈرامے میں بچوں اور ان کے والدین کو تعلیم دے رہے ہوتے ہیں کہ اگر کبھی کوئی آپ کے ساتھ کچھ برا کرنے کی کوشش کرے تو جوابا آپ کو کیا کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مار پیٹ کو ڈراموں میں جائز اور محبت کی صورت قرار دیا ہے۔عروہ حسین کے اس انٹرویو پر متعدد معروف شخصیات کی جانب سے انہیں سراہا جا رہا ہے۔