Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سونیاگاندھی ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئیں

37
Spread the love

معروف بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی صدر سونیاگاندھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔سونیا گاندھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آنے کے حوالے سے کانگریس کی ایم پی اورکمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اطلاع دی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج کانگریس صدر سونیاگاندھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ حکومت کے بتائے ہوئے کورونا پروٹوکولز کے مطابق آئسولیشن میں ہی رہیں گی۔دوسری جانب کانگریس کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر پارٹی کی رہنما سونیاگاندھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پارٹی کی جانب سے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

اس ٹوئٹر پیغام میں پارٹی کی جانب سے اپنی رہنما کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی ہے۔خیال رہے کہ سونیا گاندھی جون میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں اور اس وقت وہ کورونا سے متعلق مسائل کی وجہ سے دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں بھی داخل رہی تھیں۔سونیا گاندھی نے اسی لیے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) سے مزید وقت بھی مانگا تھا۔