Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عطا تارڑ اورراناثنا اللہ کوخوفزدہ نہیں بلکہ پولیس کےسامنے پیش ہوناچاہیے: فوادچوہدری

35
Spread the love

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) رہنما فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ اور دیگر کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے، 25 مئی کے ملزمان کے خلاف 15 دن میں رپورٹ پیش ہو گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ عطا تارڑ اور رانا ثنا اللہ کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، ان کو پولیس کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ بنی گالہ پر چھاپے ماریں گے تو جاتی امرا اور ن لیگ کی قیادت کے گھر بھی دور نہیں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم سے دو صوبوں کی حکومتیں ختم کرنے کا کہا گیا تو ہم سندھ حکومت کے خاتمے کی بات کریں گے،

صوبائی حکومتیں ختم کرنے کی باتیں الیکشن فریم ورک ہیں، پہلے الیکشن کا اعلان تو کریں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج لاہور کے شہریوں کے ساتھ مل کر آزادی کا جشن منانا چاہتے ہیں، آج عمران خان ایک بڑے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اسٹریٹ موومنٹ شروع کریں تو پانچ دن یہ حکومت نہیں چل سکتی، شہباز شریف الیکشن کا اعلان کریں تو فریم ورک پر بات کر سکتے ہیں، حکومت کا مطالبہ ہو گا کہ پنجاب اور خیبرپختون خوا حکومت ختم کردیں۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ شہباز گل نے کل مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا کہ انہوں نے وہ بیان خود دیا تھا، شہباز گل پر بہت پریشر ڈالا گیا کہ وہ کہیں کہ یہ عمران خان نے کہا تھا، نہ کوئی میٹنگ ہوئی نہ کوئی بیان ہوا،

رانا ثنا اللہ کو قصے کہانیاں گڑنے کا شوق ہے۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ رانا ثنا اللہ اور کینڈی کریش چیمپئن روز آ کر جھوٹ بولنے بیٹھ جاتے ہیں، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن میں ہمت ہے تو عمران کے مقابلے میں الیکشن لڑیں۔