Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پاکستان بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، قانون کی حکمرانی کیلئے یہ ملک حاصل کیا : وزیراعظم

37
Spread the love

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارےآباؤاجدادکی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے ، جسے آئین ،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے حاصل کیا۔ اس وقت ہمیں نیشنل ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے۔

75ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف،چیئرمین سینٹ،وفاقی وزرا سمیت سیاسی اور عسکری حکام، سماجی شخصیات نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جس کے بعدوزیراعظم شہباز شریف نے سبز ہلالی پرچم کو فضا میں بلند کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کی داستان ہمارےلیےایک سبق ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے اس قوم کوایمان ،اتحاد،تعلیم اورنظم وضبط کی تعلیم دی، پاکستان ہمارےآباؤاجدادکی عظیم قربانیوں کاثمرہے۔ ہمارے بزرگوں نے خون کےدریاعبورکیے،شہادتیں دیں لیکن مقصدمیں کامیاب ہوئے اور پیار ا پاکستان آئین ،جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کیلئے حاصل کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قیام پاکستان کاایک مقصدمکمل ہوچکا،دوسرامقصدہنوزجاری ہے۔ قیام پاکستان کا دوسرا مقصد ہم سب نے مل کر پورا کرنا ہے، صنعت وحرفت، معیشت کے شعبے میں ملک ترقی کررہاہے،تعلیم اورصحت کےشعبےمیں نمایاں افراد سامنے آ رہے ہیں۔ آزادی کئی قربانیوں سےحاصل ہوئی ہے،مل کرمعاشی ترقی اورخوشحالی سےہمکنارکریں گے۔ملک کوجوہری قوت بنانےکیلئےآغازذوالفقارعلی بھٹواورتکمیل نوازشریف نےکی،اس وقت ہمیں نیشنل ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے۔