Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے:چوہدری شجاعت

35
Spread the love

اسلام آباد:مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے۔

جشن آزادی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یوم آزادی پر ہر ادارے اور طبقے کو عہد کرنا ہو گا کہ ذاتی سیاست پر ریاست کو فوقیت دے، ملکی سلامتی کے لیے ہمیں افواج پاکستان کے کام میں ان کا ہاتھ بٹانا ہو گا۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا سیاسی اور ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو گھسیٹنے سیگریز کریں، ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو ذاتی فائدے کیلئے منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ق کا مزید کہنا تھا بدقسمتی سیکچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے، 14 اگست تقاضا کرتا ہے ہم اپنی انا، تکبر اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر سیاست پر ریاست کو اہمیت دیں۔