Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پاک فوج کی جانب سے عظیم پاکستانی قوم کو یوم آزادی مبارکباد

44
Spread the love

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے عظیم پاکستانی قوم کو یوم آزادی مبارک ہو۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاک فوج کی جانب سے قوم کو یوم آزادی کے جشن کی مبارکباد۔

میجر جنرل بابر افتخار نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عظیم قوم کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی مبارک ہو۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان زندہ باد،عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان۔