Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

قائداعظم یونیورسٹی کےوائس چانسلر پر جشن آزادی کی تقریب میں فائرنگ

146
Spread the love

اسلام آباد:قائداعظم یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب کے دوران فائرنگ اسلام آباد، فائرنگ قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے وائس چانسلر محفوظ رہے،فائرنگ یو نیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے ڈیلی ویجر ملازم نے کی ،ذرائع کے مطابق فائرنگ کر نے والے کو کئی ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی ، طلبا اورملازمین نے فائرنگ کر نے والے یو نیورسٹی ملازم کو قابو کر لیا ملزم نے پسٹل سے چار فائرکیے ،فائر عمار کی چھت پر لگے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے موقع سے اسلحہ سمیت مشکوک شخص کو گرفتار کر لیاتقریب یو نویرسٹی کی سنٹرل لائبریری کے سامنے ہو رہی تھی فائرنگ کا واقعہ تقریب ختم ہو نے کے بعد پیش آیا۔