Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بلوچستان میں دہشتگردوں کا فوجی چوکی پر حملہ، 2 جوان شہید

39
Spread the love

روالپنڈی:بلوچستان کے علاقے کھوسٹ میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر ہونیوالے حملے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا گیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق جھڑپ کے دوران نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید ہو گئے، جبکہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر عمر زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پْرعزم ہیں۔