Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مصر: چرچ میں لگی آگ، بھگدڑ مچنے سے 41 افراد ہلاک، متعدد زخمی

40
Spread the love

قاہرہ: مصر کے ایک چرچ میں آگ لگنے اور بھگدڑ مچنے کے باعث 41 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اہرام مصر کے ،مشہور الجیزہ شہر میں پیش آیا جہاں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے 5 ہزار افراد جمع تھے،حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شارٹ ساکٹ کے باعث پیش آیا، آگ چرچ کے داخلی دروازے پر لگی تھی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑمیں مرنے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں جو پاؤں تلے آکر مارے گئے۔