Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

امریکا کا افغانستان کیلئے 150 ملین ڈالر کے 3 امدادی پیکجز کا اعلان

35
Spread the love

واشنگٹن: امریکا نے افغانستان کیلئے ایک سو پچاس ملین ڈالر کے تین امدادی پیکجز کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے مطابق80 ملین ڈالر کی رقم اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او)کو فراہم کی جائے گی۔

تیس ملین ڈالر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنفی مساوات کوخواتین کو بااختیار بنانے کیلئے یواین ویمن کو دئیےجائیں گےجبکہ مزید 40 ملین ڈالر کی امداد بچوں کیلئے یونیسیف کودی جائے گی۔