Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

نارووال:بینک وین سے 90لاکھ روپےلوٹنےوالے ملزمان 10گھنٹےمیں گرفتار

33
Spread the love

نارووال میں بینک کی وین سے کیش لوٹنے والے ملزمان کو 10 گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے لوٹے گئے 90 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق نارووال میں نیشنل بینک کی مرکزی برانچ سے وین کیش لیکر نکلنے لگی تو موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے کیش کا تھیلا چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے دونوں گارڈز زخمی ہو گئے جبکہ گارڈز کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا۔ڈاکو 90 لاکھ روپے کیش اور اپنے زخمی ساتھی کو لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے

جبکہ ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی ایک سکیورٹی گارڈ اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔پولیس نے مقتول سکیورٹی گارڈ کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 10 گھنٹے کے اندر ملزمان سبطین اور راشد عرف منا کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او نارووال انور کنگرا کا کہنا ہے کہ ملزمان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔