Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

فیصل آباد میں خاتون پر تشدد اور تذلیل کرنے والے ملزمان گرفتار

36
Spread the love

فیصل آباد کی پولیس نے خاتون پر تشدد اور تذلیل کرنے والے چھ ملزمان سمیت خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک وڈیوشیئر کی گئی تھی جس میں ایک خاتون کوتشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسے جوتوں پر اپنا منہ رکھنے کر مجبور کیا جا رہا ہے اور تذلیل کی جا رہی ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق خاتون کو شادی سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پنجاب پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون پرتشدد اور تذلیل کرنے والے گرفتار ملزمان میں دانش،ماہم ،خان محمد، شعیب ، فیضان اور اصغر شامل ، پولیس پارٹی نے جدید ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔

سی پی او فیصل آباد کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری ملزمان کو گرفتار کیا۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔