Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

شہباز گل کس کے حوالے کریں؟پنجاب، وفاقی پولیس میں محاذ آرائی

30
Spread the love

راولپنڈی: شہباز گل کس کے حوالے کریں؟ صوبہ پنجاب، وفاقی پولیس میں محاذ آرائی عروج پر پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کو وفاقی پولیس کے حوالے کرنے کے واضح حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے عملدرآمد رکوایا، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے اقدام عمران خان کی درخواست پر کیاجس کے تحت شہبازگل کی روبکار جاری کریں۔

وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی کھل کر میدان میں آگئے پنجاب کے چیف سیکرٹری، آئی جی جیل خانہ جات مصیبت میں پھنس گئے، عدالت اور قانون کے خلاف احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔

وزیراعلی پرویز الہی نے شہباز گل کے معاملے پر چیف سیکرٹری، آئی جی جیل خانہ جات سمیت پنجاب کی افسرشاہی کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی،ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اور سیکرٹری صحت پنجاب کو شہبازگل پر “فیوریبل رپورٹ” تیار کرنے کا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اور سیکرٹری صحت پنجاب پر وزیر اعلیٰ پرویز الہی کا شدید دباؤ میں،پورٹ کا پیٹ بھریں، شہبازگل مجھے ہسپتال میں منتقل چاہئے، وزیر اعلی پرویز الہی کا حکم،عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے پنجاب کی اعلی بیوروکریسی کا موقف۔