Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

تحریک انصاف شہباز گل کے دوبارہ ریمانڈ کے بعد پریشانی میں مبتلا

29
Spread the love

اسلام آباد:اسلام آباد(ظفر ملک)پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کے دوبارہ ریمانڈ کے بعد پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہے ،بنی گالا اجلاس میں اہم امور پر بات چیت شروع کر دی گئی،بیک ڈور رابطے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ملک کی چار بڑی جماعتوں کی فارن فنڈنگ سے متعلق ثبوت الیکشن کمیشن میں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا بنی گالا میں ایک اہم اجلاس ہوا ہے ،جس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی،اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کونرم گوشہ رکھتے ہوئے بات چیت کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے،تاکہ سیاسی ماحول میں حدت کم ہو سکے،یہاں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن،جمعیت علماءاسلام ،ف،اور ایم کیو ایم سے متعلق اکٹھے کیے گئے فارن فنڈنگ ثبوت آئندہ ہفتہ ایک پٹیشن کے طور پر الیکشن کمیشن میں دیئے جائیں تاکہ دوسری جانب بھی پریشر بڑھایا جا سکے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اکٹھے کیے گئے فارن فنڈنگ کے ثبوتوں کو مذکورہ جماعتوں تک بھی پہنچایا گیا ہے تاکہ وہ اس متعلق جان کر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات سے گریز کریں،آئینی و قانونی ماہرین نے اجلاس میں بتایا کہ شہباز گل پٹیشن میں عدالت سے درخواست کی جائے گی کہ شہباز گل کے معاملہ پر جوڈیشل انکوائری بنائی جائے جو تمام جماعتوں کے سربراہوں ،رہنماؤںکے بیانات کا احاطہ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

،ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو مشورہ دیا گیا کہ بیک ڈور رابطے بھی اگر شروع کیے جاتے ہیں تو ان سے بھی انکار نہ کیا جائے اور بات چیت کا عمل کشیدگی کی روک تھام کے لیے انتہائی اہم جزو ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری بھی نہیں چاہتے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اتنا سخت رویہ اختیار نہ کرنا چاہیے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو سکے،سیاست مکافات عمل ہوتی ہے اور آج ادھر تو کل ادھر کا رخ بھی ہو سکتا ہے ،شہباز گل سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایاکہ امید ہے کہ وہ پولیس کو معافی نامہ دیدیں گے۔