Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ پر تشدد، انسانی حقوق کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نےواقعہ کا نوٹس لے لیا

20
Spread the love

اسلام آباد:چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کا فیصل آباد میں میڈیکل طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔معاملے کی تحقیقات کے لیے چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا سی پی فیصل آباد اور آئی جی پنجاب کو خطوط ارسال۔

میڈیکل کی طالبہ کے معاملے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، طالبہ کو تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کے خلاف رپورٹ درج کیوں نہیں کی گئی ہے، ڈاکٹر مہررین رزاق بھٹو کا سوال ملزم کی انسانیت سوز حرکتیں، جسے ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے ناقابل معافی ہے، چیئرپرسن انسانی حقوق کمیٹی ملزم کی وائرل ویڈیو دنیا بھر دیکھی جا رہی ہے، مہرین رزاق بھٹو متاثرہ لڑکی کے خلاف ملزمان کے طرز عمل کو بالکل نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، چیئر پرسن انسانی حقوق کمیٹی قومی اسمبلی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو اس معاملے کے حوالے سے شدید تشویش ہے، ڈ

اکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ چیئر پرسن کا آفس چند بنیادی سوالات کے جوابات طلب کرتا ہے،فیصل آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف ابھی تک کیا کارروائیاں کی ہیں؟ ملزمان ابھی تک گرفتار ہوئے یا نہیں؟ کمیٹی کا متعلقہ حکام سے سوال کیا مقامی پولیس پر کوئی دباؤ تو نہیں ہے جو اس قانونی کارروائی کے راستے میں رکاوٹ بن رہا ہے؟چیئر پرسن انسانی حقوق کمیٹی کے آفس کی جانب سے کیس سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری۔مذکورہ بالا واقعہ سے متعلق تفصیلی رپورٹ دیے گئے سوالات کی روشنی میں تین دن کے اندر قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کو ارسال کی جائیں۔