Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پندرہ سالہ بچہ پر اسرار طور پر لاپتہ

24
Spread the love

اسلام آباد:تھانہ رمنا کے علاقہ جی الیون تھری سے پندرہ سالہ بچہ پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیا۔واقعہ کو دو روز گزرنے کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

معلوم ہواہے کہ سپین کانہ کلاں ضلع و تحصیل نوشہرہ سے تعلق رکھنے والا پندرہ سالہ زین ولد اظہر اللہ 16اگست کو اپنے ہم عمر مصطفی نامی بچے کے ہمراہ جی الیون تھری کی گلی نمبر 91 سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔بچے کے ورثاء کے مطابق چند روز قبل ریلوے اسٹیشن شمشاد مارکیٹ کا رہائشی بچہ مصطفی جو مدرسے میں پڑھتا تھاجو مدرسے سے بھاگ کر آیا ہوا تھا۔

وقوعہ کے روز مصطفی میرے بیٹے زین کے ہمراہ تھا۔بچے کے والدین نے بچے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات کی صورت میں اس نمبر03435000455پر اطلاع کرنے کی اپیل کی ہے۔