Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بیٹی کی طبیعت مزید ناساز ،حمزہ شہباز کی لندن سے وطن واپسی مؤخر

22
Spread the love

اسلام آباد:سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے وطن واپسی مؤخرکر دی۔ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی سماویہ کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی ہے ،سماویہ کولندن میں طبیعت خرابی پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،2019 میں پیدا ہونے والی سماویہ بچپن سے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہے،پیدائش کے بعد بھی ان کی سرجری کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز بیٹی کی عیادت کے لیے 4 اگست کو لندن روانہ ہوئے تھے،حمزہشہباز کی ایک دو روز میں وطن واپسی طے تھی تاہم بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے پرحمزہ شہباز نے لندن میں مذید قیام کا فیصلہ کیا ہے،شریف خاندان نے عوام سے سماویہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔