Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزیراعظم نےسندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تیزکرنےکی ہدایات جاری کردیں

26
Spread the love

اسلام آباد: وزیراعظم نے جنوبی سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تیز کرنے کے لیے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کر دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کو فوری طور پر 50 ہزار روپے فی خاندان فراہم کئے جائیں اور کھانے اور صاف پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا

کہ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ لوگوں کا ریسکیو اور ان کی فوری امداد ہے۔ متاثرین کو رہائش اور طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے ملک کے باقی حصوں میں بھی بارشوں کے نتیجے میں متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔