Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات

31
Spread the love

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر Hamad Obaid Ibrahim Salim Al Zaabi سے ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں ممالک کی عوام کے درمیان تعلقات کو مزید اور مستحکم بنانے کیلئے لائحہ عمل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ یو اے ای اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے نئے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔