Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

آپریشن کےبعدشعیب اختر وطن واپسی کیلئے تیار،آئیرپورٹ سےتصویرشیئرکردی

30
Spread the love

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر گھٹنے کے آپریشن کے بعد آسٹریلیا سے وطن واپسی کے لیے تیار ہیں۔شعیب اختر گزشتہ کئی روز سے گھنٹے کے آپریشن کے سلسلے میں آسٹریلیا میں مقیم تھے جہاں سے وہ اپنے آپریشن سے متعلق مداحوں کو پل پل کی خبر دے کر دعاں کی درخواست بھی کر رہے تھے۔اب شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں بظاہر وہ ائیرپورٹ پر کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شعیب اختر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں بیساکھی کے سہارے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔سابق فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وطن واپسی کا وقت آن پہنچا، میلبرن کا یہ دورہ بھی بہت اچھا رہا، آئندہ صحت مند ہو کر یہاں ضرور آں گا۔