Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اداکارہ سوارابھاسکر نےفلم لال سنگھ چڈھاکی تعریف کردی

30
Spread the love

بالی ووڈ اداکارہ سوارابھاسکر نے فلم لال سنگھ چڈھامیں عامر خان سمیت پوری کاسٹ کی شاندار اداکاری کی تعریف کی ہے۔عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی اور انڈین باکس آفس پر بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی، لیکن اب تک بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات اس فلم کی تعریف کرچکی ہیں۔گزشتہ روز سوارابھاسکر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس فلم کی کاسٹ اور بالخصوص عامر خان کی شاندار اداکاری کی تعریف کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا

کہ میں فلم لال سنگھ چڈھا کو دیکھ رہی ہوں!انہوں نے لکھا کہ کہنا پڑے گا کہ عامر خان فلم میں ایک سکھ کے روپ میں ہینڈسم لگ رہے ہیں!انہوں نے مزید لکھا کہ اس کے علاوہ چھوٹا لال اور چھوٹی روپا بھی بہت پیاری ہے۔ سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اداکارہ مونا سنگھ سمیت فلم کی دیگر کاسٹ کی اداکارانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔واضح رہے کہ ادویت چندن اور اتل کلکرنی کی فلم لال سنگھ چڈھا رابرٹ زیمیکس اور ایرک روتھ کی فلم فاریسٹ گمپ کا ہندی ورژن ہے،

اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کی زندگی پر مبنی ہے جوکہ صرف اپنی مہربان طبیعت سے دنیا کو بدل دیتا ہے۔