Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

نواز شریف کی تاحیات نااہلی کو ختم کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں بل جلد پیش کرنے کا امکان

36
Spread the love

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا خاتمہ ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ بل پیش کر کے ایسی قانون سازی کی جائے جس سے نااہلی کی مدت 5 سال کر دی جائے۔

اس طرح نواز شریف کینااہلی ختم ہو جائے گی ۔ نواز شریف ماہ ستمبر میں پاکستان واپس آ ئیں گے مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق اس قانون سازی کیلئے سادہ اکثریت ہی کافی ہے۔