Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بابر اعظم نےایک اور ریکارڈ ویرات کوہلی سےچھین لیا

33
Spread the love

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو ایک اور ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیا۔کپتان بابر اعظم 2018 کے آغاز سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ بابر اعظم نے یہ کارنامہ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 74رنز بنانے کے بعد انجام دیاہیں۔قومی ٹیم کے کپتان نے 2018 سے اب تک 7623 رنز بنائے ہیں جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 7472رنز بنائے۔انگلینڈ کے جو روٹ 7255 رنز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔