Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

گھریلوملازمہ پربہیمانہ تشدد کرنےوالےمیاں بیوی گرفتار

31
Spread the love

لاہور: اقبال ٹان پولیس اور ریسپانس یونٹ نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گھریلوملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔پی آر یو نے راوی بلاک میں کارروائی کرتے ہوئے تشدد کا شکار ہونے والی بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ مالکان کے بہیمانہ تشدد سے بچی کا ہاتھ فریکچر ہوگیا اور گردن پر زخم کے نشانات ہیں۔پی آر یو ٹیم نے ملزمان علی فرحان اور اس کی اہلیہ صبا کو تھانہ اقبال ٹان کے حوالے کردیا۔

تشدد کا شکار ہونے والی بچی فاطمہ کو اے ایس پی اقبال ٹان ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی حفاظتی تحویل میں دے دیا گیا۔ایس پی ڈولفن عثمان طارق نے ٹیم کو بروقت کارروائی پر شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ بچی کو علاج معالجہ اور طبی معائنہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایس پی اقبال ٹان ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ بچوں پرتشدد و ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔